صوتی لفظِ ‘صوت’ سے ماخوذ ہے۔ ‘صوت’ کے معنی آواز کے ہیں۔ سرخاب صوتی اُردو، حروف کی آوازوں کے تعارف اور ان سے بننے والے الفاظ کی سرگرمیوں کی کتاب ہے ۔ صوتی اُردو، صوتیات کے طریقہ تدریس پر مبنی ہے۔ دنیا کی تقریباً نصف آبادی عربی، انگریزی یا اُردوزبان بولتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ صوتیات ان زبانوں کو سکھانے کا بہترین طریقہ ہے۔ صوتیات کے ذریعے سے بچہ الفاظ سازی اور بہترتلفظ تیزی سے سیکھتا ہے۔ بہترتلفظ زبان سازی کے عمل میں موثر تفہیم کا باعث بنتا ہے۔
سر خاب صوتی اُردو تین کتابوں پرمشتمل ہے ۔ ‘صوتی اُردو ابتدائی’ میں حروف کی شروع کی آوازوں کی سرگرمیاں دی گئی ہیں۔ ‘صوتی اُردو بنیاد اوّل’ میں حروف کی شروع اور آخرکی آوازوں کی سرگرمیوں کے ساتھ بنیادی الفاظ سازی متعارف کرائی گئی ہے۔ ‘صوتی اُردو بنیاد دوم’ میں دو، تین اور چار حرفی الفاظ سازی کے ساتھ بھاری آوازوں اور ‘ء’ کاا ستعمال سکھایا گیا ہے۔