باکمال اُردو
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئیہےکہ اُردو کےاسّی فیصد الفاظ صرف ۲۸ حروف سےبنتے ہیں۔ اسی لیے یہی۲۸بنیادی حروف پہلے متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ باقی حروف اس کے بعد پڑھائے گئے ہیں۔ اس طریقے سے بچے کم وقت میں اُردو پڑھناسیکھ لیتے ہیں، اور اساتذہ کو بھی مشق کرانےکازیادہ موقع ملتا ہے۔ ان کتابوں میں ابتداہ یسے حروف تہجی کی چھوٹی اشکال متعارف کرائی گئی ہیں۔ ایساکرنےسے الفاظ کوتوڑنا اور جوڑنا آسان ہوجاتاہے۔ جس کےنتیجے میں بچے جلد ی پڑھنا اور لکھناسیکھ جاتے ہیں۔ چھوٹی اشکال کی تدریس کے بعد بچوں کو حروف کی بڑی اشکال سے متعارف کرایاگیاہے۔
باکمال اُردو ایک مکمل کتابی سلسلہ ہے۔ ہرجماعت کے لیےایک مخصوص کتابہے جو اس عمر کے بچوں کی صلاحیتوں اور تعلیمی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کرتیار کی گئی ہے۔تمام کتابیں ایک مربوط نظام کاحصہ ہیں۔ اس کی مدد سےبچے درجہبدرجہ اُردو سیکھتے چلےجاتےہیں۔ ہرصفحے پر واضح ہدایاتمو جود ہیں جو اساتذہ کی رہنمائی کرتی ہیں ۔ باکمال اُردوعملی کتاب تین کتابوں پر مشتمل ہے جو پہلی جماعت سے قبل پڑھائی جاتی ہیں۔ ان تین کتابوں کی مدد سے بچےجماعت اوّل تک پہنچ نے سے پہلے ہی اُردو کی بنیادی مہارتوں پر عبور حاصل کرلیتے ہیں۔
بنیاد دوم
- بصری الفاظ اور صوتی الفاظ
- کلیدی الفاظ اور جملہ سازی
- دو اور چار حرفی الفاظ
- بنیادی تخلیقی لکھائی
- ISBN: 978-969-647-094-6
بنیاد اوّل
- حروف سے متعلق ذخیرہ الفاظ
- حروف کی چھوٹی اور بڑی اشکال
- الفاظ ضد اور رنگوں کے نام
- لکھائی کی بھرپور مشق
- ISBN: 978-969-647-093-9
ابتدائی
- بنیادی ذخیرہ الفاظ
- حروف کی چھوٹی اشکال
- رنگ بھرنے کی سرگرمیاں
- کھوکھلے حروف
- ISBN: 978-969-647-092-2