بہترین اور کامیاب زندگی کا لطف اُس ہی وقت آتا ہے جب ہرکام سلیقے اور ادب سے کیا جائے۔ سلیقہ مندی کی تربیت ابتدائی عمرسے ہی بچوں کو دے دی جاتی ہے، تاکہ وہ بڑے ہو کر ایک خوبصورت اور بھرپورزندگی گزار سکیں۔ حضوراکرم ﷺبھی چھوٹے بچوں کو آداب سکھانے کا خصوصی اہتمام فرمایاکرتے تھے ۔ آداب سیکھنے اوران پر عمل کرنے سے بچہ ایسا طرز عمل اختیار کرتا ہے جو اسے معاشرے میں قبول عام اور معززفرد بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سرخاب آداب تین حصوں پر مشتمل کتابی سلسلہ ہے ۔سرخاب آداب کی یہ کتب دو سے چھ سال کی عمر کے بچوں کے لئے تیار کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ کی پہلی کتاب ‘خوش رہیے’ ، دوسری ‘مدد کیجیے’ اور تیسری کتاب ‘شکریہ کہیے’ ہے۔ سرخاب آداب کا مقصد بچوں کو بنیادی آدابِ زندگی سکھانااور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔
سرخاب آداب کی کتب بچوں میں مہذب زندگی بسرکرنے کی بنیاد رکھ دیتی ہیں۔ان کتب میں بچوں کی عمر کی مناسبت سے آداب کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہر ادب کو سکھانے کیلئے رنگین تصویری خاکوں اور مکالموں پر مشتمل کہانی پیش کی گئی ہے جو بچوں کی روزمرہ زندگی کے تجربات پر مبنی ہے ۔اس طرح بچے نہایت دلچسپی سے آداب سیکھتے ہیں ،اور ان کو اپنی روز مرہ زندگی کا معمول بنا لیتے ہیں۔