ترنم سے نظمیں سنانا چھوٹے بچّوں کی زبان سازی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نظمیں دہرانے سے بچوں میں اعتمادآتا ہے اور اُن کا تلفّظ بہتر ہوتا ہے۔ سرخاب نظمیں چھوٹے بچّوں کا کتابی سلسلہ ہے جس میں زبان اور تصورات کے لحاظ سے بہترین نظموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سرخاب نظمیں ذاتی، مذہبی، معاشرتی اور ماحولیاتی تصورات پر مبنی ہیں۔ بچّوں کی دلچسپی اورتخلیقی صلاحیت میں اضافہ کے لئے ہر نظم کے ساتھ تصویری خاکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ بچے نظمیں دلچسپی سے سنتے ہیں اور اُن کو بار بار دھراتے ہیں۔ سرخاب نظموں کا یہ سلسلہ تین کتابوں پر مشتمل ہے۔ پہلی کتاب ‘ٹمّک ٹالا’، دوسری ‘بلبل کا بچہ’، اور تیسری کتاب کا نام ‘میری سائیکل’ہے۔