گولڈن ایڈیشن اُردو
سرخاب اردوابتدائی تین حصّوں پر مشتمل کتابی سلسلہ ہے، جو ۲ سے ۶ سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس سلسلے کی پہلی کتاب سُرخاب اردو ابتدائی، حروفِ تہجّی کی ابتدائی آوازوں کے تعارف اور اُن سے بننے والے ذخیرہِ الفاظ پر مبنی ہے۔سلسلے کی دوسری کتاب سُرخاب اردو بنیادِ اوّل میں حروف کی ابتدائی اور اختتامی آوازوں کے ساتھ ساتھ ارکان سازی اور بنیادی الفاظ سازی متعارف کرائی گئی ہے۔حروف سے متعلق ذخیرہ الفاظ میں اضافے کے لیے عام فہم مشقیں بھی اس کتاب کا حصّہ ہیں۔جبکہ اس سلسلے کی آخری کتاب سُرخاب اردو بنیاد دوم ، دو، تین اور چار حرفی الفاظ سازی کے ساتھ ساتھ سادہ جملہ سازی اور تفہیمِ اسباق کی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔
سرخاب اردو میںزبان سازی کے لیے بصری مطالعہ اور صوتیات کے طریقہ ہائے ِ تدریس اختیار کیے گئے ہیں۔ بصری طریقہ تدریس میں الفاظ کی ہجّے یاد کرانے کے بجائے بچوں کو ان کی تصویری یادداشت (Photo Memory) کی مدد سے الفاظ پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔ جبکہ صوتی طریقہِ تدریس میںحروف کی آوازوں کے ذریعے حروف کی پہچان اور الفاظ سازی سکھائی جاتی ہے۔
اس سلسلے کی تکمیل سے بچے حروف کی اشکال اور آوازوں کی پہچان، کلیدی الفاظ،بنیادی الفاظ سازی اور سادہ جملہ سازی کی ایسی مہارتیں حاصل کرلیں گے، جو ان کے مستقبل کے تعلیمی سفر میں نہایت کار آمد ثابت ہوں گی۔اردو لکھائی میںمزید مہارت کے لیے اس کتاب کے ساتھ ساتھ سرخاب اردو عملی کتاب استعمال کی جائے گی۔
بنیاد دوم
- دو، تین،چار حرفی الفاظ
- سادہ جملے
- تفہیمی سرگرمیاں
- ISBN: 978-969-647-080-9
بنیاد اوّل
- حروف کی ابتدائی اور اختتامی آوازیں
- ارکان سازی
- بنیادی الفاظ سازی
- ISBN: 978-969-647-079-3
ابتدائی
- حروف تہجی کی ابتدائی آوازیں
- ابتدائی آوازوں سے بننے والے ذخیرہ الفاظ
- اعادہ کی دلچسپ سرگرمیاں
- ISBN: 978-969-647-078-6